فرانس میں شہزادی کیٹ کی نازیبا تصاویر لینے والے میڈیا کے 6 افراد پر مقدمہ

3
پیرس: فرانس میں برطانوی شہزادی کیٹ کی نازیبا تصاویر لینے والے فوٹوگرافر، صحافیوں اور میڈیا آفیشلز سمیت 6 افراد پر ذاتی زندگی میں مداخلت کے قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔
2012 میں فوٹوگرافر نے برطانوی شہزادی کیٹ کی بغیر قمیض کے تصاویراتارکر ایک اخبار اور ایک میگزین میں شائع کی تھیں، فرانسیسی خبررساں ایجنسی اورعدالتی ذرائع کے مطابق تصاویر لینے اور شائع کرنے میں مقامی فرانسیسی اخبار لا پرووینس، کلوزر میگزین اور اس کی مرکزی کمپنی ایم او ای ڈی ایم آئی پبلشنگ گروپ ملوث ہے جن کے ذمے داران پر مقدمے کا آغاز کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 2012 میں شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم فرانس کے علاقے لیوبیرون میں چھٹیاں گزارنے آئے تھے اور یہ نازیبا تصاویر ان کی بالکنی سے لی گئی تھیں جس کے بعد شہزادی کیٹ اورشہزادہ ولیم نے فرانسیسی حکومت سے کہا تھا کہ وہ اس تصویر کی تشہیرکو روکنے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *