آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں یونس خان دوسرے نمبر پر آ گئے

3دبئی: آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ یاسر شاہ بھی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف 127 رنز بنا کر دو درجے ترقی کے بعد چوتھی سے دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ اظہر علی 12 ویں اسد شفیق بھی 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی 17 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ قومی ٹیم کے اسپنر یاسر یاسر شاہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لے کر چھٹے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں، یاسر شاہ انگلینڈ کے اسٹیورڈ براڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ ان دونوں سے دو پوائنٹس کے اضافے سے چوتھے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ یہ یونس خان کی مارچ 2009 میں پہلی پوزیشن کے بعد سب سے بہترین پوزیشن ہے، اسی برس جولائی میں یونس خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *