شعیب اختر نے مذاق کا نشانہ بننے کے بعد ٹویٹ کی تصیح کردی

3
کراچی: شعیب اخترنے شائقین کی جانب سے مذاق کا نشانہ بننے کے بعد ٹویٹ کی تصیح کر دی۔
گذشتہ دنوں سابق پاکستانی پیسر نے اپنی اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ کی تصویر شیئر کی، جس کے نیچے انھوں نے غلط انگلش لکھ دی، اس پر راولپنڈی ایکسپریس کو بھارتیوں کے ساتھ پاکستانی پرستاروں نے بھی مذاق کا نشانہ بنایا تھا، کچھ لوگوں نے مذاق میں لکھا کہ ’’انگلش بولنے والے پاکستانیوں پر شعیب اختر نے سرجیکل اسٹرائیکس کیں جس میں اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں آئی‘‘۔
بعدازاں غلطی کا احساس ہونے پر شعیب نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا، یہ کوئی جنگی مہم نہیں تھی بلکہ تصویر کے نیچے لکھا گیا بیان تھا‘‘۔اب یہ دیکھنا ہے کہ سابق فاسٹ بولر کی اس ٹویٹ پر شائقین کا کیا ردعمل آتا ہے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *