عمران خان ملک کے نئے آفس کا افتتاح ،پاکستانی و اسپانش کمیونٹی کی شرکت

1بارسلونا:معروف سماجی شخصیت اور کرکٹ کے حوالہ سے معروف نام عمران خان ملک نے اپنے نئے آفس ’’پاک ای کیئر‘‘کا افتتاح اپنے بیٹے کے ہاتھو ں فیتہ کاٹ کر کر دیا ، عمران خان ملک عرصہ دراز سے پاکستانی کمیونٹی کو قانونی مشاورت مہیا کر رہے ہیں جس میں قانونی مشورے ، مختلف زبانوں کے پیپرز کا اسپانش زبان میں ترجمہ کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، گزشتہ روز انہو ں نے اپنے نئے دفتر کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں پاکستانی واسپانش کمیونٹی کے علاوہ کرکٹ کے کھلاڑیو ن نے بھی شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب میں شریک تمام افراد کو مٹھائی کھلائی گئی اس موقع پر موجود تمام افراد نے عران خان ملک کو نئے دفتر کی مبارک باد پیش کی اور اپنے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کوئی بھی کام اگردیانتداری سے کیا جائے تو یقینا اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتا ہے اور اس کے بندے بھی۔ ہماری بہت سی دعائیں عمران ملک کی اس نئی کاوش کی کامیابی کیلئے دل سے نکل رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے کام اور رزق میں برکت ڈالے۔آمین

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *